ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پی یو دوم کےسالانہ امتحانات یکم مارچ سے شروع :طلبا توجہ دیں

پی یو دوم کےسالانہ امتحانات یکم مارچ سے شروع :طلبا توجہ دیں

Thu, 14 Dec 2017 17:15:24    S.O. News Service

بھٹکل:14/ دسمبر(ایس اؤنیوز)پی یو سی بورڈ نے بنگلورو سے پی یو دوم کے سالانہ امتحانات کے نظامِ اوقات (ایگزام ٹائم ٹیبل) کو جاری کیا ہے جس کے مطابق یکم مارچ 2018سے 17مارچ تک پی یودوم کے سالانہ امتحانات منعقد ہونگے۔

یکم مارچ کو اکنامکس اور فزکس ،3مارچ کو سائیکالوجی ،5مارچ کو بزنس اسٹڈیز،بایولوجی ،6مارچ کو اردو اور سنسکرت، 7مارچ کو سوشیالوجی ،8مارچ کو کیمسٹری ، اکاؤنٹنسی ، 9مارچ کو ایجوکیشن، ہوم سائنس، 10مارچ کو ہسٹری اور اسٹاسٹکس،12مارچ کو پالیٹکل سائنس، حساب، 14 مارچ کو کنڑا، 15مارچ کو ہندی ،16مارچ کو عربک اور17مارچ کو انگریزی کے پرچے ہونگے۔


Share: